آسٹریلوی وزیراعظم نے حملہ آور سے بندوق چھین کر جانیں بچانے والے احمد ال احمد کو ہیرو قرار دیا
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلوی وزیراعظم نے حملہ آور سے بندوق چھین کر کئی افراد کی جانیں بچانے والے 43 سالہ احمد ال احمد کوہیرو قرار دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق احمد ایک فروٹ فروش ہیں اور حملے کے دوران انکے بازو میں دو گولیاں لگیں تاہم وہ ہسپتال میں خطرے سے باہر ہیں۔ سوشل میڈیا پر انکی بہادری کی بھرپور تعریف کی گئی، جبکہ وزیراعظم انتھونی البانیز نے احمد کو ہیرو قرار دیا۔