برآمدی نمو کی معاشی بحالی ایجنڈے میں مرکزی اہمیت ہونی چاہیے ، سیف الرحمان

برآمدی نمو کی معاشی بحالی ایجنڈے میں مرکزی اہمیت ہونی چاہیے ، سیف الرحمان

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ برآمدی نمو کو معاشی بحالی کے ایجنڈے میں مرکزی اہمیت حاصل ہونی چاہیے ۔ اتوار کو انہوں نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دے کر پاکستان ادائیگیوں کے توازن کو مضبوط اور بیرونی فنانسنگ پر انحصار کو کم کر سکتا ہے۔۔۔

 صرف پیداواری صلاحیت، گورننس اور کاروباری اصلاحات کے ذریعے ہی مستحکم اور خوشحال معاشی مستقبل ترتیب دیا جا سکتا ہے ۔  کاروباری اصلاحات اس کا اہم ستون ہیں، کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے ٹیکس کو آسان بنانا، معاہدوں کے نفاذ کو بہتر و موثر بنانا اور کاروبار کرنے میں آسانیوں کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں