طالبان رجیم کی بگرام ایئربیس پر جنگی طیاروں، بکتربند گاڑیوں کی تیاری میں حقیقت نہیں:امریکی اخبار
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان رجیم کی بگرام ائیر بیس پر فوجی سازوسامان کی تیاری سے متعلق پروپیگنڈا امریکی جریدے نے بے نقاب کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد ثابت کرتے ہیں کہ بگرام ایئر بیس پر جنگی طیاروں اور بکتربند گاڑیوں کی تیاری میں کوئی حقیقت نہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طالبان رجیم نے ناکارہ طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو رنگ کرکے بگرام ایئربیس کے رن وے پر کھڑا کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر طالبان نے گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہوئے جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز دکھائیں۔