سلطانزہوم گراؤنڈ سے جیت کاآغاز کرنے کے لئے پرامید

 سلطانزہوم گراؤنڈ سے جیت کاآغاز کرنے کے لئے پرامید

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطانزہوم گراؤنڈ سے جیت کاآغاز کرنے کے لئے پرامید، افتخار کا میچز کے شیڈول کو وجہ قرار دینے سے انکار۔۔

 تفصیل کے مطابق ملتان سلطانز کے آ ل راؤنڈر افتخار احمد نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں ہونیوالی شکست کو پس پشت ڈال کر ملتان سے نئی شروعات کرنے کا پلان بنایا ہے ہم پرامیدہیں کہ آج جیت ہمارا مقدربنے گی کیونکہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کی فتوحات کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہے ، لاہور قلندر کے خلاف ایک یونٹ کی طرح کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی، ملتان کے شائقین کرکٹ کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آ تا ہے ،انہوں نے کہا کہ تین میچوں میں شکست سے سیکھنے کی کوشش کی، ہوم گراؤنڈ سے دور کھیلنے اور میچز کی شڈولز کو ذمے دار نہیں ٹھہرایاجاسکتا ، ساری ٹیمیں ایسے ہی کھیل رہی ہیں گذشتہ برس ملتان کی ٹیم نے شروع میں اچھی پرفارمنس دی تھی ایسا ہوجاتا ہے اب ہماری نظریں جیت پرہیں ابھی رن ریٹ کو نہیں دیکھ رہے ، جیت ملے گی تو سب کچھ ٹیک ہوجائے گا، ہمارے قومی ہیروز ،ینگ پلیئرز اور غیر ملکی کھلاڑی اچھی پروفارمنس دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں