کراچی:تین روزہ عالمی تجارتی نمائش کا شاندار آغاز

 کراچی:تین روزہ عالمی تجارتی نمائش کا شاندار آغاز

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی سب سے بڑی عالمی تجارتی نمائش ‘‘ٹیکسٹائل ایشیا 2025 ’’کا آغاز کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ تین روزہ نمائش 12 سے 14 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں 17 سے زائد ممالک کے 550 مندوبین اور 650 سے زائد بین الاقوامی و مقامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق 50 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی آمد متوقع ہے ۔اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے یہ نمائش نہایت اہم پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ترکیہ کی 10 معروف کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لے رہی ہیں اور متعدد معاہدے طے پانے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔نمائش میں چین، ترکیہ، ملائیشیا، جرمنی، اٹلی، جاپان، اردن اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک کے معروف برانڈز شرکت کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں