سونا مزید 1800روپے مہنگا،قیمت تاریخی بلندی پر

 سونا مزید 1800روپے مہنگا،قیمت تاریخی بلندی پر

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 236 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہوگئی ہے ۔پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور ٹیرف وار کے باعث سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں