معدنیات کی تلاش :پی پی ایل اور میٹسو کارپوریشن میں معاہدہ

معدنیات کی تلاش :پی پی ایل اور میٹسو کارپوریشن میں معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اورمعدنیات کی پروسیسنگ کی صنعت کے لئے پائیدار ٹیکنالوجیز اور خدمات میں عالمی رہنما میٹسو کارپوریشن فن لینڈ نے پاکستان بھر میں معدنیات کی تلاش اور پروسیسنگ کو آگے بڑھانے کے لئے اسٹریٹجک تعاون کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی موجودگی میں پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی اور میسٹوکارپوریشن کے ڈائریکٹر سیلز اسمیلٹنگ بزنس لائن لوری پیسونن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔یہ کاروباری اتحاد پاکستان کے معدنی شعبے کو جدید ایکسپلوریشن ٹولز، موثراختراعی ٹیکنالوجیز اور مربوط ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ سلوشنز کے ذریعے تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ عمران عباسی نے کہا کہ میٹسو کے ساتھ یہ تعاون عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی غیر دریافت شدہ معدنی دولت کو بروئے کار لانے کی جانب ایک جرات مندانہ پیش رفت کی علامت ہے۔ پی پی ایل کا معدنیات کی جانب تنوع اس کے اسٹریٹجک وژن سے مطابقت رکھتا ہے جس کامقصد توانائی اور وسائل کے شعبے میں ایک جامع ادارے کی حیثیت سے سامنے آنا ہے ،میٹسو معدنیا ت کی پروسیسنگ اور جدت طرازی میں قابل اعتماد کمپنی ہے جسکے اشتراک سے معدنیات کی تلاش میں پی پی ایل کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جب کہ ایم او یو سے استعداد میں اضافے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور فزیبلٹی اسٹڈیز میں مشترکہ اقدامات کے لئے سازگار ماحول حاصل ہوگا جس سے پاکستان بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں