مقبوضہ کشمیر :جماعت اسلامی ، حریت پسندوں کے گھروں پرچھاپے جاری

مقبوضہ کشمیر :جماعت اسلامی ، حریت پسندوں کے گھروں پرچھاپے جاری

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے آزادی پسند کشمیریوں کوڈرانے دھمکانے اورہراساں کرنے کیلئے اپنی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بھارتی فورسز نے کارروائیوں کے دوران جماعت اسلامی اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ارکان کو نشانہ بنایا۔ضلع بارہمولہ میں سوپور کے متعدد علاقوں میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی حریت پسندوں کے گھروں پرچھاپے جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں کانگریس نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے علاقے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پتلانذرآتش کردیا۔ کانگریس رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے حقوق اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے آئینی ضمانتوں کے ساتھ علاقے کی مکمل ریاستی حیثیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔موجودہ انتظامیہ کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں