برطانیہ:مسلم نوجوان کی لاش برآمد

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہر برمنگھم میں نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے چاقو سے حملہ کر کے قتل کیا گیا۔
برمنگھم پولیس کے مطابق سوٹن کولڈ فیلڈ کے علاقے ونڈلی کلوز کے نزدیک ایک کھیت سے پیر 31 مارچ کی شام کو ملنے والی لاش کی شناخت 28 سالہ گلد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک و پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مقتول کی موت چاقو کے وار سے ہوئی ہے ، لیکن قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ، قتل کی تحقیقات کا ہر پہلو سے باغور جائزہ لے رہے ہیں۔
لاش برآمد