امریکی ٹیرف غریب ممالک کو سنگین نقصان پہنچائیں گے ،چین

 امریکی ٹیرف غریب ممالک کو سنگین نقصان پہنچائیں گے ،چین

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہ کو بتایا کہ امریکی ٹیرف غریب ممالک کو سنگین نقصان پہنچائیں گے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وانگ نے ڈبلیو ٹی او کے سربراہ نگوزی اوکونجوآویلا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مسلسل ٹیرف اقدامات متعارف کرائے ہیں جس سے دنیا میں بہت زیادہ غیر یقینی اور عدم استحکام پیدا ہوا ہے ، امریکا کے اندر بین الاقوامی سطح پر افراتفری پھیل گئی ہے ۔نیا امریکی ٹیرف انسانی بحران کو بھی جنم دے سکتا ہے ۔چین نے کہا کہ وہ ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرے گا ، ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی بدتمیزی کو مذاق اور نمبر گیم کے طور پر مسترد کرتے ہیں۔بیجنگ نے کہا اب درآمد کنندگان کیلئے امریکا سے خریداری کرنا معاشی وقعت نہیں رکھتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں