پیرو :سابق صدر اولانٹا کو کرپشن کیس میں 15 سال قید

پیرو :سابق صدر اولانٹا کو کرپشن کیس میں 15 سال قید

لیما (اے ایف پی)پیرو کی عدالت نے سابق صدر اولانٹا ہمالا اور ان کی اہلیہ کو برازیل کے ایک تعمیراتی گروپ کی جانب سے سیاستدانوں کو رشوت دینے کے مشہور سکینڈل میں15 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔۔

ہمالا کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ سکینڈل میں3 دیگر سابق صدور کو بھی ملوث قرار دیاجا رہا ہے ۔مقدمے کے ایک اہم کردار دو بار ملک کی قیادت کرنیوالے سابق صدر ایلن گارشیا نے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران خودکشی کر لی تھی ،ایک اور سابق صدر الجیندرو کو گزشتہ سال 20سال کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ سابق صدر پیڈرو پابلو کزنسکی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں