صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا

صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا

صوبوں میں دانش سکولز کے قیام پرصوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی.صدر مملکت نے قانون شہادت ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 کی توثیق کر دی ۔صدر مملکت نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی ۔صدر نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظرثانی کے لیے وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔صدر نے موقف اختیار کیا کہ صوبوں میں دانش سکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں