کلاک یا دیوار والی گھڑی میں کتنے نمبر ہوتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ ذہن کو الجھانا پسند کرتے ہیں تو کیا اس پہلی کو حل کریں گے کہ ایک کلاک یا دیوار والی گھڑی میں کتنے نمبر ہوتے ہیں؟
اگر پہیلیوں کی بات کی جائے تو بہترین پہیلی وہ ہوتی ہے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے ۔ تو آپ کا جواب کیا ہے ؟ ویسے یہ جان لیں کہ اس کا کوئی سادہ جواب نہیں۔ایک اشارہ دے سکتے ہیں کہ آپ کو حساب کتاب کرنے کی ضرورت ہے ۔کیا آپ نے اس کا جواب تلاش کرلیا؟اگر نہیں تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ایک کلاک میں 15 نمبر ہوتے ہیں۔یعنی 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7، 8، 9، 10 (1 اور 0)، 11 (1 اور 1) اور 12 (1 اور 2)۔ویسے اگر ذرا مختلف انداز سے سوچیں تو یہ منفرد نمبر 10 ہوتے ہیں یعنی 0 سے لے کر 9 تک، اگر آپ 10، 11 اور 12 کو نظر انداز کر دیں۔