انڈونیشیا میں نایاب نسل کے پہلے پانڈا کی پیدائش

انڈونیشیا میں نایاب نسل کے پہلے پانڈا کی پیدائش

جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں نایاب اور خطرے سے دوچار نسل جائنٹ پانڈا کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، یہ تاریخی کامیابی طویل المدتی بین الاقوامی تعاون اور سائنسی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔۔۔

یہ پانڈا بچہ مغربی جاوا کے شہر بوگور میں واقع تمان سفاری انڈونیشیا میں پیدا ہوا ہے ، تمان سفاری کی کارپوریٹ کمیونیکیشن منیجر ٹرولی ایرلنزا کے مطابق یہ پیدائش ایک دہائی پر محیط عالمی تعاون کا ثمر ہے ۔ ٹرولی ایرلنزا کے مطابق پانڈا بچہ صحت مند ہے ، آوازیں نکال رہا ہے ، مناسب طور پر دودھ پی رہا ہے اور اس کا وزن مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ آئندہ 30 سے 60 دن میں اس کی جسمانی حرکات، بالوں کی افزائش، آنکھوں کا کھلنا اور جسمانی درجہ حرارت کو خود برقرار رکھنے کی صلاحیت متوقع ہے ، فی الحال یہ پانڈا بچہ عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے سرکاری طور پر بچے کا نام ‘ستریو ویراتاما’ رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں