تقریباً 3ارب کا بیگ ، خریدنے کیلئے اجازت لینا درکار
پیرس(نیٹ نیوز)دنیا کے مہنگے ترین ہینڈ بیگز میں شمار ہونے والا ہرمیس کا برکن بیگ خریدنے کیلئے خریدار سیدھا دکان سے بیگ نہیں اٹھا سکتا۔ پہلے اسے ہرمیس کے سٹورز پر باقاعدہ اجازت لینا پڑتی ہے۔۔۔
اس کے بعد وہاں موجود سیلز ایگزیکٹو کے ساتھ آہستہ آہستہ تعلق بنانا ہوتے ہے ، بیگ عموماً فوراً دستیاب نہیں ہوتا اور اکثر مہینوں یا بعض اوقات سال بھر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی بلکہ ان بیگز کے حصول کے لیے گاہک سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ برانڈ کی دیگر مصنوعات، جیسے ملبوسات، جوتے ، بیلٹس اور اسکارف کی خریداری کے ذریعے اپنی وفاداری ثابت کرے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیلز سٹاف کو برکن بیگ کی فروخت پر کوئی کمیشن نہیں ملتا، البتہ دیگر اشیاء کی فروخت سے انہیں فائدہ ہوتا ہے ، برکن بیگ کی ابتدائی قیمت تقریباً 10 ہزار امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے ۔