کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ، قطب جنوبی پہنچ گئیں

 کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی  کارنامہ، قطب جنوبی پہنچ گئیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلام کو مکمل کرنے کے جانب ایک اور قدم رکھ دیا۔گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ قطب جنوبی پہنچ گئیں، ثمینہ بیگ یونین گلیشیئر سے ساؤتھ پول پہنچی تھیں۔

ثمینہ بیگ کی نظریں ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے پر ہے ، اس ہدف کے لیے ثمینہ بیگ کو اب صرف قطب شمالی پہنچناہے ، ایکسپلورر گرینڈ سلام مکمل کرنے کیلئے سیون سمٹس کے ساتھ ساؤتھ اور نارتھ پول پہنچنا ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں