صبا راشد نے پاکستان کیلئے نن چکو کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

صبا راشد نے پاکستان کیلئے  نن چکو کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)صبا راشد نن چکو کیٹیگری میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئیں۔ ایک منٹ میں نن چکو سے فیگر آف ایتھ بنانے کا عالمی ریکارڈ منظور کرلیا گیا۔

صبا راشد نے 120 کے مقابلے میں 138 مرتبہ نن چکو کو مہارت سے گھمایا۔اس سے پہلے انہوں نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی کرن اونیال کو شکست دی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں اپنی ویب سائٹ پر اوپن کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں