امریکی ٹیرف کے منفی اثرات سے معیشت کو دھچکا لگے گا، اپٹما
دونوں ممالک میں شراکت داری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، کامران ارشد
لاہور(این این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے منفی اثرات سے معیشت کو شدید دھچکا لگے گا،اس سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدات پر امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے 19 فیصد ٹیرف کے منفی اثرات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں، جو پہلے ہی بجلی کی بلند قیمتوں اور تجارتی و صنعتی شعبوں پر بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے باعث اندرونی معاشی دباؤ کا شکار ہے ۔امریکی ٹیرف نے پاکستان کے کمزور کاروباری ماحول کو مزید مالی نقصان پہنچایا ہے ، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال جولائی تا نومبر مجموعی برآمدات میں 6.39 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی تا نومبر کے دوران مجموعی برآمدات 12 ارب 844 ملین ڈالر رہیں۔