امریکی کانگریس نے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا
واشنگٹن(رائٹرز) امریکی کانگریس نے 901 ارب ڈالر مالیت کا قومی دفاعی بل اکثریت سے منظور کر لیا، صدر ٹرمپ بل پر جلد دستخط کر یں گے ۔۔
بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 4 فیصد اضافہ، نئے ہتھیاروں اور سازوسامان کی خریداری ،چین و روس کے خلاف مسابقت بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔ بل میں آئندہ دو سال میں یوکرین کیلئے 800 ملین ڈالر کی سکیورٹی مدد اور بحر بالٹک کے دفاع کیلئے 175 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔