دورہ سری لنکا : بی بی ایل میں شریک قومی پلیئرز کی شرکت مشکوک

دورہ سری لنکا : بی بی ایل میں شریک قومی پلیئرز کی شرکت مشکوک

پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ،میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گےٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ شیڈول کیمطابق ہوگا،سیریز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا،سی ای او کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم جنوری 2026 میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کریگی،بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری کے لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے تاہم پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف سمیت بعض کھلاڑی ان دنوں بی بی ایل میں کھیل رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں