آئی سی سی رینکنگ ، سعود شکیل کاٹیسٹ میں 9واں نمبر
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے ، پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ۔
ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے ۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔