اسٹاک ایکسچینج، مندی برقرار، انڈیکس 133 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج، مندی برقرار، انڈیکس 133 پوائنٹس گرگیا

منافع خوری کا رجحان غالب ،100انڈیکس 170,313.85 پوائنٹس پر بند

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی ابتدائی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور 100 انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ بعدازاں منافع خوری کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں100 انڈیکس  ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 169,230.49 پوائنٹس پر آگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 133 پوائنٹس کی کمی سے 170,313.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ یوبی ایل، این بی پی،ایچ بی ایل،اے کے بی ایل اور پی آئی او سی کے شیئرز میں اضافے سے 100 انڈیکس 771 پوائنٹس بڑھ گیا ، دوسری جانب ، او جی ڈی سی اور اینگرو ہولڈنگ کے حصص میں کمی کی وجہ سے انڈیکس 290 پوائنٹس گرگیا۔آل شیئرز انڈیکس پر حجم کم ہو کر 1,068.51 ملین رہ گیا ۔مجموعی طو رپر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،255میں کمی اور50میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں