لاکھوں کے ڈاکے، چور 2 گاڑیاں، 3 موٹرسائیکل لے گئے
مغل پورہ ،لاری اڈا ،ٹبی سٹی ،ریس کورس اور شاہدرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں جنوبی چھاؤنی ،بادامی باغ ،لیاقت آباد ،ہنجروال اوراسلام پور ہ میں چور متحرک
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز ،3موٹرسائیکلوں اور 2گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ ڈاکوؤں نے مغل پورہ میں فیاض سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈأ میں صابر سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں لیاقت سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں انجم سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون اورشاہدرہ میں غفور سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔چورجنوبی چھاؤنی اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ لیاقت أٓباد ،ہنجروال اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔