ملتان : آوارہ کتوں کے حملے میں خاتون جاں بحق
نسرین کو گھاس کاٹتے آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، موقع پر چل بسی شجاع آباد میں خاتون پولیو ورکر نجمہ بھی کتوں کے حملے میں زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)آوارہ کتوں کے حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ پولیو ورکر زخمی ہو گئی۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں 45 سالہ نسرین بی بی گھر سے گھاس کاٹنے گئی تو اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کر کے جسم کے مختلف حصوں پرکاٹ ڈالا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اسی دوران سٹی شجاع آباد کے علاقے سکندر آباد میں خاتون پولیو ورکر نجمہ بی بی ڈیوٹی پر موجود تھی کہ گلی سے گزرتے آوارہ کتے نے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ زخمی پولیو ورکر کو علاج معالجے کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں واقعات کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔