کالا شاہ کاکو:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)کالا شاہ کاکو کے نواحی علاقے چک نمبر 44 میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت گلناز ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے ، بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔