خود کو امریکی سفارتکار ظاہر کرنیوالا افغان نوسرباز گرفتار

خود کو امریکی سفارتکار ظاہر  کرنیوالا افغان نوسرباز گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیا گیا، سفارت خانے کا جعلی کارڈ رکھنے والا ملزم افغان شہری نکلا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق افغان شہری گاڑی پر دو خواتین کے ساتھ گیٹ نمبر دو سے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا،پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے شخص کی نشاندہی کر رکھی تھی،افغان شہری فراڈ کے کچھ کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ امریکی سفارت خانے نے بھی افغان شہری کے بارے میں شکایت کی تھی۔ پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے افغان شہری حارث گرفتار کر لیا ۔گرفتار افغانی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں