جنگ عظیم اوّل میں تباہ ہونیوالی آبدوز کا ڈھانچہ بیلجیئم کے سمندر سے بر آمد

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ عظیم اوّل میں 49 جہاز ڈبو کر تباہ ہونے والی آبدوز کا ڈھانچہ بیلجیئم کی سمندری حدود سے مل گیا۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے پانیوں میں جنگ عظیم اوّل کی آخری جرمن آبدوز کی شناخت کر لی گئی ہے ، اس آبدوز نے جنگ کے دوران تقریباً 49 بحری جہاز ڈبوئے تھے ۔جرمنی کے تاریخی کاغذات کے مطابق 3 اگست 1918 کو یو بی 57 اپنے آخری گشت پر روانہ ہوئی تھی،اس کے بعد آبدوز ریڈار سے غائب ہو گئی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر آبدوز ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی۔