اسرائیلی جنگ بندی تجویز کا2دن کے اندر جواب دینگے :حماس

اسرائیلی جنگ بندی تجویز کا2دن  کے اندر جواب دینگے :حماس

غزہ (اے ایف پی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی نے کہا ہے کہ مذاکرات کاروں نے گزشتہ ہفتے قاہرہ کا دورہ کیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جہاں انہیں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی،ان کا کہنا تھا اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ حماس 2دن کے اندر اپنا جواب ثالثوں کو بھیجے گی ، حماس اپنے قائدین اور مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ بھی مشاورت کر رہی ہے ۔ جارحیت اور جنگ کو ختم کرنے کے خواہشمند ہیں ،انہوں نے کہا مصر، قطر اور امریکی ثالثوں سے ضمانت درکار ہوگی کہ اسرائیل معاہدے کو برقرار رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو قیدیوں کی تعداد سے کوئی مسئلہ نہیں ، سب کو ایک ساتھ رہا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ادھر گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صیہونی سکیورٹی حکام سے ملاقات کی ۔ مالدیپ نے غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی ،پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔علاوہ ازیں امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دے دی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ہیوی وہیکل انجن فراہم کئے جائیں گے ۔یہ اسرائیل کی سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حرکت میں بہتری لائیں گے ، معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ امریکی نژاد اسرائیلی مغوی فوجی ایڈن الیگزینڈر کی حفاظت کرنے والے ارکان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈر کو شہید کر دیا ہے ۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد سے لبنان میں 71 شہریوں کو شہیدکیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں