تعلیم پر روزانہ 59ہزار خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی گلوکارہ نے روزانہ 4 گھنٹے سفر اور تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے خرچ کر کے اپنا خواب پورا کیا۔۔
جاپان کی مشہور پاپ گلوکارہ اور گرل گروپ ساکورا زاکا 46 کی 22 سالہ رکن یوزوکی ناکاشیما نے اپنی تعلیم اور فنی کیریئر کو بیک وقت سنبھالنے کی حیران کن کہانی سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ناکاشیما ہر روز صبح 5 بجے بیدار ہو کر ٹوکیو سے فوکواوکا یونیورسٹی جانے کے لیے تقریباً 4 گھنٹے کا سفر کرتی ہیں، جس پر ان کا روزانہ کا خرچ تقریباً 59 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے ۔ کلاسز مکمل کرنے کے بعد ناکاشیما واپس ٹوکیو روانہ ہوتی ہیں تاکہ شام کے وقت گروپ کی پرفارمنس ٹریننگ میں حصہ لے سکیں۔یہ معمول صرف چند دنوں کی بات نہیں بلکہ یوزوکی ناکاشیما نے پورے 4 سال تک یہی سخت روٹین کو اپنائے رکھا، اب وہ اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہیں اور باضابطہ طور پر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔