ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد روک دی

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد روک دی

نیو یارک(اے ایف پی)یہود دشمنی کیخلاف کریک ڈاؤن سے انکار کے باعث ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کیلئے 2.2 ارب ڈالر کی امداد روک دی۔۔

 ٹر مپ انتظامیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے گورننس ، ملازمتوں اور داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔جمعہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ یونیورسٹی میں بیرون ملک  سے آئے طلبا کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کیلئے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے مطالبات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں