سال کے آخر تک 10فیصد سے زائدافغانی صحت کی دیکھ بھال سے محروم ہو سکتے :ڈبلیو ایچ او

سال کے آخر تک 10فیصد  سے زائدافغانی صحت کی دیکھ  بھال سے محروم ہو سکتے :ڈبلیو ایچ او

کابل(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ امریکی امداد کی بندش کی وجہ سے 10 فیصد سے زائد افغان آبادی سال کے آخر تک صحت کی سہولیات سے محروم ہو سکتی ہے ۔۔

ڈبلیو ایچ اوکے افغانستان کیلئے نمائندے ایڈون سلواڈور نے کابل میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک کے ساڑھے 4کروڑ باشندوں میں سے تقریباً 30 لاکھ افراد جنوری سے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم ہو چکے ہیں ، 2025 کے آخر تک دو سے 30لاکھ مزید لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں