لاہور قلندرز کے آصف آفریدی نے منفرد ریکارڈ پر نظریں جما لیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) لاہور قلندرز کے آصف آفریدی نے منفرد ریکارڈ پر نظریں جما تے ہوئے کہاہے کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے ۔۔
اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں۔ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں۔ آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے ۔ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا میچ جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے ۔
ٹی ٹو ئنٹی میں بال بائی بال سوچتا اور ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈاٹ بال کراؤں اور جب ایک ایک بال کا سوچتے ہیں تو یہ چیز بولر کو زیادہ مدد دیتی ہے ۔