جنگی جنون:بھارت کا جدید لیزر ہتھیار کا تجربہ کرنیکا دعویٰ

جنگی جنون:بھارت کا جدید  لیزر ہتھیار کا تجربہ کرنیکا دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے لیزر پر مبنی جدید ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو فکسڈ ونگ اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جھنڈ میں اڑنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جدید لیزر ہتھیارکاتجربہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع نیشنل اوپن ایئر رینج میں کیا گیا۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق یہ ہائی پاور لیزر ہتھیار ڈرونز اور دیگر چھوٹے اہداف کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے میڈیا کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اب تک صرف امریکا، روس اور چین اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ، اسرائیل بھی ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے ،بھارت چوتھا یا پانچواں ملک ہے جس نے اس کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں