لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے پچھاڑدیا

 لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے پچھاڑدیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے پچھاڑدیا،202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

خوشدل شاہ 39 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت تین کھلاڑی بغیر کھاتہ کھول پویلین لوٹے ۔کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے کیا،ڈیوڈ وارنر دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کیچ تھما بیٹھے ،کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور شان مسعود 18، 18، عرفان خان 6، حسن علی 27، عباس آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ جیمز ونس اور عرفان منہاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3، 3 ، سکندر رضا نے 2 جبکہ آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے  6وکٹوں پر 201 رنز بنائے ۔ قلندرز کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز کیساتھ نمایاں رہے ، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6، سیم بلنگز 19 اور رشاد حسین 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں