بوسٹن میراتھن میں 18پاکستانی شامل، 2شلوار قمیص پہنیں گے

بوسٹن میراتھن میں 18پاکستانی شامل، 2شلوار قمیص پہنیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا کی سب سے قدیم اور مشکل بوسٹن میراتھن میں پاکستانی رنرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ 21 اپریل کو ہونے والی اس تاریخی دوڑ میں 18 پاکستانی رنرز، جن میں ملک اور بیرون ملک مقیم افراد شامل ہیں۔۔۔

 حصہ لیں گے ۔ ان میں سے دو رنرز نے پاکستانی قومی لباس شلوار قمیص میں میراتھون مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج مکمل کرنے پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔کراچی کے رہائشی دانش الہٰی اور فیصل شفیع نے بوسٹن میراتھن کے دشوار گزار کورس پر پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص پہن کر چار گھنٹے سے کم وقت میں دوڑ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔فیصل شفیع نے کہاکہ یہ محض ایک ریکارڈ کی کوشش نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا موقع ہے ۔دونوں ایتھلیٹس نے کہاکہ انہیں وقت کی کمی کی وجہ سے شلوار قمیص پہن کر ٹریننگ کا موقع نہیں ملا لیکن وہ پُرعزم ہیں کہ اس ریکارڈ کو بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنا ہے اور یہ ان کیلئے محض ایک ریکارڈ سے بڑھ کر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں