5 منشیات فروشوں سے ہیروئن اور چرس برآمد

5 منشیات فروشوں سے  ہیروئن اور چرس برآمد

قصور،پتوکی ،تلونڈی،پھول نگر(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر،نامہ نگاران) 5 منشیات فروشوں سے ہیروئن اور چرس برآمدکر لی گئی۔ پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے 2منشیات فروشوں کو لاکھوں روپے مالیت کی 1کلو ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔

 ملزم عابد شریف اور ذیشان برکت سرحدی علاقوں میں عرصہ سے منشیات سپلائی کررہے تھے ۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے پرانی منڈی میں سلمان اقبال عرف کوبرا کو 1500 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ الہ آباد پولیس نے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمد سلیم کو قبرستان میں چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ۔ پھولنگر پولیس نے جمبر کلاں سے منشیات فروش مختار احمد سے 1850 گرام چرس برآمد کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں