لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ،آج کنگز اور گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

ملتان(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے کراچی سے ملتان پہنچ گئی۔لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا اگلا میچ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔۔۔
کراچی سے ملتان روانگی سے قبل قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا کہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے ، انجری کے بعد واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اگر اوپنرز سکور کریں تو ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔دوسری جانب پی ایس ایل میں گزشتہ روزکو آرام کا دن تھا اور ایک دن کے آرام کے بعد آج جمعہ کو کراچی میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو۔