میگا موٹر کمپنی اور ٹی پی ایل انشورنس کا اشتراک، جامع تحفظ پلان متعارف
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں دنیا کے نمبر ون نیو انرجی وہیکل برانڈ،بی وائے ڈی کی آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی)نے ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ اہم اشتراک کا معاہدہ کیا ہے ۔
اس اشتراک کے تحت ایم ایم سی کیئرکے نام سے جامع تحفظ پلان متعارف کرایا گیا ہے جو خاص طور پربی وائے ڈی گاڑیوں کے مالکان کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔اس شراکت داری کے تحت ٹی پی ایل انشورنس کی جانب سے بی وائے ڈی کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نیو انرجی گاڑیوں کیلئے خصوصی اور جامع انشورنس پلان فراہم کیا جائے گا۔ایم ایم سی کیئر کے تحت بی وائی ڈی گاڑی کے مالکان کو حادثات، چوری، نقصان اور اچانک خرابی جیسے غیر متوقع حالات میں مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ریپیئرنگ کے اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ بی وائی ڈی پاکستان ایم ایم سی کے نائب صدر سیلز و اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوںکے فروغ میں قائدانہ کردار کے ساتھ یہ شراکت داری صارفین کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ٹی پی ایل انشورنس کے سی او او سید علی حسن زید نے کہا کہ ہم ایم ایم سی کے اشتراک سے بی وائے ڈی صارفین کے لیے خصوصی انشورنس کی سہولت متعارف کرانے پر خوش ہیں۔