مرکنٹائل ایکسچینج میں 24.821 ارب روپے کے سودے
کاروباری حجم 63,158 لاٹس رہا ، زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 63,158 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 24.821 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (8.446 ارب )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (8.295 ارب )، این ایس ڈی کیو 100 (3.134 ارب )، کروڈ آئل (1.421 ارب روپے )، پلاٹینم (1.300 ارب)، جاپان ایکوٹی 225 (549.997 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (427.182 ملین روپے)، کاپر (367.111 ملین روپے )، برینٹ (274.784 ملین روپے)، نیچرل گیس (160.381 ملین روپے)، سویابین (113.829 ملین روپے )، ایلومینم (112.218 ملین روپے)، ڈی جے (94.844 ملین)، گندم (90.277 ملین روپے)، کاٹن (21.881 ملین روپے) اور کارن (12.269 ملین ) شامل رہے۔