گبون کا فٹبالر چین میں 11ویں منزل سے گر کر جاں بحق

گبون کا فٹبالر چین میں 11ویں  منزل سے گر کر جاں بحق

بیجنگ(سپورٹس ڈیسک )افریقی ملک گبون کا نوجوان فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارون سالم بوپینزا کی عمر 28 سال تھی۔۔۔

 انہوں نے اپنی قومی ٹیم گبون کے لیے 35 میچز کھیلے تھے جس کے دوران انہوں نے 8 گول کیے تھے ۔ہارون سالم بوپینزا نے 23-2022ء کے سیزن کے دوران 2 عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے بھی فٹبال مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ چینی حکام نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ سٹرائیکر کرائے کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گرے جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں