بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہزادہ روڈ سے گرفتار کیا گیا،ملزم بچے کو ورغلا کر شہزادہ روڈ پر واقع اپنی باربر کی دکان پر لے گیا،ملزم نے دکان میں لیجا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کی،بچے کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا،ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔