سابقہ دشمنی ،مخالفین نے باپ اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر باپ اور بچوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 132 رب میں رفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے گھر میں گھس کر اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کیساتھ اس کی بازو کی ہڈی توڑ دی گئی۔ جبکہ اس دوران گھر پر موجود اس کے بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔