بھارت:انڈر19کرکٹ میچ کے دوران امپائرکا انتقال

بھارت:انڈر19کرکٹ میچ  کے دوران امپائرکا انتقال

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ممبئی میں انڈر 19 کرکٹ میچ کے دوران امپائر انتقال کر گیا۔ بھاما کپ انڈر19 ٹورنامنٹ میں سندر کرکٹ کلب گرانڈ پر کے آر پی الیون سی سی اور کریسنٹ سی سی کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ۔۔۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 60 سالہ امپائر پرساد مالگونکر اچانک زمین پرگرپڑے اور سانس لینے میں دشواری محسوس کرنے لگے ، فوری طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ساتھی امپائر پرتھمیش انگنے کے مطابق میچ سے قبل مالگونکر نے معدے میں تیزابیت کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا لیکن وہ اصرار کرتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور امپائرنگ کرسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں