پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں ہفتے تاریخ کی بلند ترین سطح پربند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں ہفتے تاریخ کی بلند ترین سطح پربند

بلند ترین سطح 1لاکھ 72ہزار 583پوائنٹس، کم ترین 1لاکھ 70ہزار 641رہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران نیا ریکارڈ قائم ہوا، اتار چڑھاؤ بھی رہا

کراچی (آئی این پی)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران نیاریکارڈ بنا اور کاروبار میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے تاریخ کی بلند ترین سطح پربند ہوئی،100 انڈیکس ہفتہ وار 996 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ72 ہزار 400 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی ہفتہ واربلند ترین سطح 172582 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وارکم ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 641 پوائنٹس رہی،مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم 3.5 فیصدکم ہو کر 1.1 ارب شیئرز رہا، اس ہفتے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 7.6 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 465 ارب روپے ہو گئی، ڈالر ٹرم میں اسٹاک مارکیٹ کا مالی حجم 70 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1942 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں