کرپشن الزامات:ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا:تحقیقات شروع
کوالالمپور(دنیا مانیٹرنگ)ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات تک فوری طور پر رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ یہ اقدام مفادات کے تصادم سے بچاؤ اور تحقیقات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ تحقیقات میں 2023 سے 2025 کے دوران 5 لاکھ رنگٹ سے زائد مالیت کے 158 اور کم مالیت کے 4ہزار521 منصوبے شامل ہیں، جن میں چند کمپنیز نے بار بار بڑے ٹھیکے حاصل کیے ۔