بھارت:تاریخی شمشیر خان مقبرہ مسمار ، مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر

بھارت:تاریخی شمشیر خان مقبرہ  مسمار ، مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر

پٹنہ(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ہندو توا غنڈوں نے تاریخی شمشیر خان مقبرے کی توڑ پھوڑ کر کے اسے ملبے میں تبدیل کر دیا۔اس کارروائی سے علاقے میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شمشیر خان مقبرہ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ کے تحت محفوظ یادگار عمارت تھی، لیکن اس کے باوجود غنڈوں نے شمشیر خان اور ان کی اہلیہ دونوں کی قبروں کو مسمار کر دیا۔ مسلمانوں کا کہنا تھا یہ محض پتھروں کو نقصان نہیں بلکہ مسلمانوں کی تاریخ پر حملہ ہے ۔شمشیر خان کا اصل نام ابراہیم خان قریشی تھا، جنہیں فوجدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے اور امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ 1702 میں وہ بہار کے صوبیدار مقرر ہوئے اور بعد میں مغل شہزادے عظیم الشان کے ہمراہ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں