سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ریاض (آئی این پی)سعودیہ عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی کے مطابق مملکت میں سردیوں کے موسم کے دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
قبل ازیں قریات الجوف ریجن میں جنوری 2008 میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گر گیا تھا ،رپورٹ میں 1985 تا 2025 کے دوران مختلف شہروں میں سردیوں میں کم سے کم درجہ حرارت بھی پیش کیا گیا ہے ، جس میں الجوف، طریف،عرعر، رفحا، ریاض، برید، القصیم اور تبوک شامل ہیں۔