بھارت:مسلمانوں کے 200 گھر مسمار، 400 خاندان بے گھر
بنگلورو (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے بنگلورو کے علاقے فقیر کالونی میں مسلمانوں کے 200 سے زائد گھروں کو مسمار کر دیا، جس سے تقریباً 400 مسلمان خاندان بے گھر ہو گئے۔
کارروائی کے دوران ہیوی مشینری اور سینکڑوں پولیس اہلکار موجود تھے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی تعمیرات تھیں، جبکہ متاثرہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور زبردستی بے دخل کیا گیا۔ بے گھر افراد میں اکثریت مزدوروں کی ہے ، جو شدید سردی میں سڑکوں یا عارضی پناہ گاہوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔