بلوچستان میں لاکھوں کی ملکی وغیر ملکی کرنسی پکڑی گئی، 2ملزم گرفتار
کوئٹہ (آن لائن)ایف آئی اے بلوچستان کی کارروائی میں لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی، جبکہ حوالہ ہنڈی اور۔۔
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ اور محمد صادق شامل ہیں۔ ملزمان سے 3300امریکی ڈالر، 6 ملین سے زائد ایرانی ریال اور 3لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے ، گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ۔ ملزمان برآمد کرنسی سے متعلق حکام کو مطمئن نہ کر سکے ۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔