روس کا یوکرین پر 500 ڈرونز 40میزائلوں سے حملہ

روس کا یوکرین پر 500 ڈرونز  40میزائلوں سے حملہ

کیف(اے ایف پی)یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے مضافات میں ہفتے کو روس نے 500 ڈرونز اور 40میزائلز داغ دئیے ،حملوں میں ایک شخص ہلاک اور24زخمی ہو گئے ، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

کیف کی گورنر اور میئر نے بتایا کہ سینکڑوں رہائشی عمارتیں، سکولز اور نرسریاں متاثر ہوئیں۔ یوکرین کی فضائیہ نے ملک بھر میں ایئر الرٹ جاری کیا ہے ۔ یہ حملہ صدر زیلنسکی کے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے ہوا، جس میں تنازع کے خاتمے کے لیے تجویز کردہ منصوبے پر بات چیت متوقع ہے ۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اتوار کو فلوریڈا میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ملاقات میں روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے سے متعلق امن منصوبے اور امریکا کی جانب سے دی جانی والی ضمانتوں پر بات ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں